جگن نے کشتی حادثہ کے مقام کا فضائی سروے کیا

,

   

راجمندری ۔16ستمبر ( این ایس ایس ) آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج مشرقی گوداوری ضلع کے کچلورو گاؤں کا فضائی سروے کیا جہاں گذشتہ روزدریائے گوداوری میںچٹان سے ٹکرانے کے بعدکشتی غرقابی کے سبب 14افراد فوت ہوگئے ۔ جگن موہن ریڈی نے بعد ازاں راجمندری گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچ کر وہاں زیر علاج زخمیوں کی مزاج پرسی کی ۔ اس موقع پر اُن کے ساتھ ضلع عہدیدار موجود تھے ۔ انہوں نے تمام زخمیوں کو حکومت کی طرف سے ممکن مدد کا یقین دلایا ۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے بات کرتے ہوئے علاج کے بارے میں تفصیلات سے واقفیت حاصل کی ۔ اس موقع پر وزراء میکا تھوٹی سوچریترا، ٹیناٹی ونیتا ، کے کنا بابواور تلنگانہ کے وزراء ای دیاکر راؤ اور پی اجئے کمار بھی موجود تھے ۔