جگن کیخلاف ریمارکس پرجونیئر سیول جج گرفتار

   

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ایک معطل شدہ جونیئر سیول جج ایس رام کرشنا کو چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے خلاف اہانت آمیز اور دھمکی آمیز ریمارکس پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے چتور ضلع کے مدن پلی سے معطل شدہ جج ایس رام کرشنا کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ایک قائد کی شکایت پر یہ کارروائی کی گئی ۔ دو دن قبل ٹیلی ویژن مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے جج نے چیف منسٹر کے خلاف ریمارکس کئے تھے۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس میں شکایت کی گئی اور آئی پی سی کی دفعات 506 اور 153A کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے معطل شدہ جج کو حراست میں لے لیا گیا ۔