جھارکھنڈ:مسافر بس ندی میں گری، چھ افراد کی موت

   

ہزاری باغ: جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں کئی لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ یہ حادثہ ٹاٹی جھریا کے سیوانے پل کے پاس پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مسافروں سے بھری بس ندی میں گر گئی، جس میں کئی لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ بس گریڈیہہ سے رانچی جارہی تھی۔گریڈیہہ سے ہزاری باغ جانے والی شیو شکتی اے سی بس حادثہ کا شکار ہوئی ہے۔ گریڈیہہ کے پارس ناتھ سے کچھ لوگ سوار ہوکر ہزاری باغ کی جانب جارہے تھے۔ اس دوران راستے میں بس سیوانے ندی میں گرگئی۔اس حادثہ میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ دو سے تین لوگ اب بھی بس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دیگر لوگوں کو شیوم بس اور یمبولینس سے ہزاری باغ لے جایا گیا ہے۔ اس واقعہ میں 40 لوگوں کے زخمی ہونے کی جانکاری ہے۔