جھارکھنڈ۔ ہجومی تشدد کا ایک او رواقعہ پیش آیا‘ ایک کی موت

,

   

جھارکھنڈ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ملک میں ہجومی تشدد کی بیماری اب کبھی ختم نہیں ہوگی۔ کیونکہ اسی طرح کا ایک واقعہ جھارکھنڈ کے ضلع کونتی میں ساواری گاؤں کے پاس پیش آیاہے‘ جس میں ایک برہم ہجوم نے ایک شخص کو اس کی موت تک زدکوب کیا۔

خبرکے مطابق جب بیف فروخت کی خبر عام ہوئی‘ ہجوم نے تین قبائیلوں کو بیف فروخت کرنے کے شبہ میں پکڑا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ بجرنگ دل کے کارکنوں نے تین قبائیلی جن کے نام کلانٹ برلا‘ فلپ ہواراؤ‘ اور پھاگو کھینالپ ہیں کو پکڑا اور انہیں پیٹا ہوگا۔تین میں سے برلا کی موقع پر موت ہوگئی۔

جبکہ ماباقی دو لوگ شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچائے گا جہاں پر ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

گاؤں کی عورت واقعہ پر شدید پریشان ہیں اور منشاء ظاہر کیا ہے کہ کسی باہری کو وہ اپنے گاؤں میں قدم رکھنے نہیں دیں گے