پاتھل گاؤں: چھتیس گڑھ کے جھارکھنڈ کے سرحدی اضلاع میں سرکاری تعمیراتی ایجنسی سے لیوی کی وصولی کے معاملے میں سابق نکسلائیٹ کمانڈر نرمل کجور کو جش پور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ وجے اگروال نے بتایا کہ مسلح بدمعاشوں کے گروہ کے سرغنہ کو جھارکھنڈ کے لاتیہار سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس اس بدمعاش کو منوڑہ، جش پور علاقہ کے ایک درجن سنگین جرائم میں ڈھونڈ رہی تھی۔جھارکھنڈ کے سرحدی علاقوں جش پور اور بلرام پور میںاس گینگ کے کئی ارکان دہشت پھیلا کر قتل کر رہے تھے ۔جش پور پولیس نے پہلے ہی اس گینگ کے 8 خطرناک ارکان کو مہلک ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا تھا، لیکن گینگ لیڈر کے فرار ہونے سے پولس کی پریشانی بڑھ گئی تھی۔