جھارکھنڈ میں 17لوگوں نے 35سالہ عورت کی ”اجتماعی عصمت ریزی‘‘ کی۔

,

   

دومکا۔ایک 35سالہ عورت کے ساتھ دومکا کے موفصل علاقے میں 17لوگوں نے منگل کی رات مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کی ہے۔ ڈی ائی جی سدرشن منڈل نے کہاکہ ”مذکورہ مبینہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب عورت مارکٹ سے اپنے گھر واپس لوٹ رہی تھی۔ عورت کو طبی جانچ کے لئے بھیج دیاگیاہے“

YouTube video

موفصل پولیس اسٹیشن میں مذکورہ عورت اور اس کے شوہر نے ایک مقدمہ درج کرایاہے۔ تاہم قومی کمیشن برائے مستوارت(این سی ڈبلیو) نے جمعرات کے روز اس مبینہ اجتماعی عصمت ریزی واقعہ پر اپنے طور پر مقدمہ درج کیاہے۔

ایک بیان میں این سی ڈبلیو نے کہاکہ”جھارکھنڈ کے دومکا ضلع میں شوہر کو بندھی بناکر 17لوگوں نے ایک پانچ بچوں کی ماں کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کے مبینہ واقعہ کی جانکاری میڈیا رپورٹس سے این سی ڈبلیو کو ملی ہے۔

مذکورہ کمیشن اس معاملے پر مشتمل رپورٹ کے متعلق کافی تشویش ناک ہے اور اپنے طور پر اس معاملے میں کاروائی کررہا ہے“۔

مذکورہ این سی ڈبلیو نے کہاکہ اس کے چیرپرسن ریکھا شرما نے جھارکھنڈ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو مکتوب لکھ کر مرکزی حکومت کی وزرات داخلہ کی جانب سے جنسی استحصال کے معاملات میں د وماہ کے اندر تحقیقات مکمل کرنے والے گائیڈلائنس پر عمل پیرا ہونے کی درخواست کی ہے۔

اس میں مزیدکہاگیاہے کہ ”مذکورہ کمیشن نے پولیس نے جانب سے واقعہ پر کی گئی کاروائی کی تفصیلی رپورٹ بھی مانگی ہے۔ اس کے علاوہ لیٹر کی ایک کاپی دومکا کے سپریڈنٹ آف پولیس کے حوالے بھی کی گئی ہے“۔