جھوٹی طبابت کے کلینکس پر ڈی سی اے کے دھاوے، اسٹاکس ضبط

   

حیدرآباد ۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن (ڈی سی اے) تلنگانہ نے جمعہ کو ریاست میں تین مقامات بشمول ویپرولیج، محبوب نگر ڈسٹرکٹ، جنگاؤں اور فلم نگر جوبلی ہلز، حیدرآباد میں کواکس یعنی غیرلائسنس یافتہ پریکٹیشنرس جنہیں عام طور پر نیم حکیم کہا جاتا ہے، کی جانب سے چلائے جانے والے کلینکس پر دھاوے کئے اور غیرقانونی طور پر رکھی گئی ادویات کے اسٹاکس کو ضبط کیا۔ جھوٹی طبابت کے کلینکس پر کئے گئے ان دھاوؤں کے دوران 2.56 لاکھ روپئے مالیت کی دواؤں کے اسٹاکس کو ضبط کیا گیا۔