جہانگیر پوری میں انہدامی مہم کی ’جانچ‘ کے لئے ایس پی کی پانچ رکنی وفد دہلی پہنچے گا۔

,

   

لکھنو۔ این ڈی ایم سی کی تشدد زدہ جہانگیرپوری میں انہدامی کاروائی کی ’جانچ‘ کے لئے جمعہ کے روز سماج وادی پارٹی کا ایک پانچ رکنی وفد جمعہ کے روز دہلی پہنچے گا‘ پارٹی نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پارٹی صدر اکھیلیش یادو کی ہدایت موجودہ اور سابق اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل ایک وفد تشکیل دیاگیاہے۔

ایس پی کی چیف ترجمان راجیندر چودھری نے جمعرات کے روز کہاکہ ”بی جے پی کی زیرقیادت دہلی میونسپل کارپوریشن نے20اپریل کے روز جہانگیر پوری کو مسمار کردیاہے۔اس کی جانچ کے لئے ایک پانچ رکنی وفد تشکیل دیاگیاہے“۔

اس وفد میں اراکین پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق‘ ایس ٹی حسن‘ ویشبھر پرساد نشاد‘ اور سابق اراکین پارلیمنٹ روی پرکاش ورما‘ اور جاوید علی خان شامل ہیں۔

ایک ہنومان جینتی جلوس کے دوران جہانگیر پوری میں فرقہ وارانہ تشدد کے چند دن بعد مذکورہ نارتھ ایم سی ڈی نے چہارشنبہ کے روز اس علاقے میں مخالف غیرمجاز قبضے مہم کی شروعات کی تھی اور”غیر قانونی“ قراردیتے ہوئے مکانات او ر دوکانات کومہندم کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

بعض اپوزیشن قائدین کا دعوی ہے کہ اس انہدامی کاروائی کے دوران مسلمانوں کو نشانہ بنایاگیاہے۔