جہیزہراسانی معاملہ، خاتون کی خودکشی

,

   

حیدرآباد: شوہر کی ضد کے آگے ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ جگت گری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ہراسانی کا شکار 20سالہ جوستنا نے آج خودکشی کرلی ۔ جوستنا دین بندھو کالونی علاقہ کے ساکن شنگھم کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی حالیہ دنوں ہوئی تھی ۔ شادی کے وقت خاتون کے والد نے چار لاکھ روپئے نقد رقم ، پانچ ایکڑ زرعی اراضی بیٹی کے نام دی تھی ۔

تاہم گذشتہ چند روز سے جوستنا کو اس کے شوہر کی جانب سے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا ۔ شنگھم پانچ ایکڑ زرعی کو اپنے نام کرنے کی ضد پر اس کی بیوی کو ہراساں و پریشان کررہا تھا ۔ شوہر کی ان ہراسانیوں سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس جگت گری گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔