جہیز ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ زائد جہیز کے مطالبہ پر مبینہ ہراسانیوں کا شکار ایک سافٹ ویر ملاز م کی خانگی ٹیچر بیوی نے خودکشی کرلی۔ پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 33 سالہ روحی سلطانہ جو فلک نما علاقہ کے ساکن محمد حسیب خان کی بیوی تھی اس خاتون نے کل مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ روحی اور حسیب کی شادی سال 2015 میں ہوئی تھی اور ان کی تین سالہ لڑکی ہے۔ حسیب پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا اور روحی خانگی اسکول کی ٹیچر تھی۔ 5 لاکھ کے زائد جہیز کے لئے مبینہ طور پر روحی کو اذیت پہنچائی جارہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا۔