جیا بچن نے ’برے دن‘ کے ساتھ بی جے پی کو دی بدعا۔ ویڈیو دیکھیں

,

   

ایس پی لیڈرنے کہاکہ ”میں آپ کو بدعا دیتی ہوں‘ آپ لوگوں کے برے دن ائیں گے“۔
نئی دہلی۔ ان کے خلاف کئے گئے مبینہ”شخصی“ تبصرے پر نارااض سماج وادی پارٹی ایم پی جیا بچن نے راجیہ سبھا میں برسراقتدار بی جے پی برہمی کا اظہار کیا اور ’بدعا‘ دی کہ وہ برے دنوں کاسامنا کریں گے۔

برہم بچن نے کرسی صدارت پر فائز اسپیکر کو بتایاکہ انہیں شفاف ہونا چاہئے اور الزام لگایا کہ اپوزیشن کی آواز کودبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ این ڈی پی ایس(ترمیم) بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شریمتی بچن نے اپوزیشن کے 12برطرف ممبرس کا مسئلہ اٹھایا او رکہاکہ بھوبنیشوار کالتیا جواسپیکر تھے کہ وہ خود ایوان کے وسط میں احتجا ج کرچکے ہیں۔

جس پر بی جے پی ممبرس کی جانب سے شدید ردعمل پیش کیاگیاہے۔ جب ان سے بل پر بات کرنے کو کہاگیاتو انہوں نے کہاکہ ”میں آپ کا شکریہ ادا کرنا نہیں چاہتی ہوں کیو مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ میں یاد کروں آیا جب آپ ایوان کے وسط میں پہنچ کر چلتتے اور آج آپ کرسی صدرات پر بیٹھے ہوئے ہیں“۔

YouTube video

ان کے تبصرے پر اعتراض کرتے ہوئے راکیش سنہا(بی جے پی) نے کہاکہ جیا بچن کرسی پر لڑکھڑا رہی ہیں۔ مگر بچن نے اپنی تقریر کو جاری رکھا اور افسوس کا اظہار کیاکہ ملک میں بہت سارے مسائل درپیش ہیں اور ایوان میں مذکورہ بل پر ”کلرکل غلطی“ کو درست کرنے کے لئے بحث کو 3-4گھنٹے دئے ہیں۔

بی جے پی اراکین کے شوروغل کے پیش نظر انہوں نے الزام لگایاکہ ان پر ذاتی حملہ کئے جارہے ہیں اور کرسی صدرات سے انہوں نے تحفظ مانگا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ”میرے کیریر او رمجھ پر کئے گئے تبصروں پر میں آپ سے کاروائی کی توقع کرتی ہوں۔

آپ کوشفاف ہونا چاہئے۔آپ کرسی صدرات پر ہیں‘ آپ کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے جناب“۔انہوں نے کہاکہ ”وہ کیسے شخصی حملے ایوان میں کرسکتے ہیں‘ آپ لوگوں کے برائے دن ائے گیں‘ میں بدعاد دیتی ہوں“۔

مذکورہ شخصی حملہ جس کے متعلق جیا بچن نے دعوی کیاہے وہ ایوان کے شوروغل میں سنائے نہیں دئے ہیں۔ یوپی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی‘ ایس پی قائدین کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔

محترمہ بچن کی ناراضگی اسوقت سامنے ائی جب ایک دن قبل ان کی بہو اور اداکارہ ایشوریا رائے بچن 2016کے پناماں پیپرس‘ گلوبل ڈیکس لیک معاملے سے وابستہ ایک کیس میں پوچھ تاچھ کے لئے انورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں پیش ہوئی تھیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا بیان ایف ای ایم اے کے قواعد کے تحت درج کیاگیاہے

https://fb.watch/a1zB4AG-7F/


ایس پی کا مرکز پر الزام
مذکورہ ایس پی نے مرکز پر سیاسی دشمنی میں اپنے قائدین کو نشانہ بنانے کا مرکز پر الزام لگایا ہے جس کا بی جے پی نے انکار کیاہے۔ کالیتا مسلسل جیا بچن سے استفسار کررہے تھے کہ وہ بل پر بحث کریں۔

وہ جواب میں کہہ رہی تھیں کہ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ کالیتا نے کہاکہ اگر کوئی غیر پارلیمانی کاالفاظ کااستعمال ہوا تو اپنے اختیار ات کا استعمال کرتے ہوئے اس کو وہ ریکارڈ سے ہٹائیں گے۔

مذکورہ رکرسی صدرات نے بل پر بات کرنے کے لئے درایں اثناء اگلے ممبر کو آواز دی مگر مسلسل ایوان میں شوروغل کے پیش نظر راجیہ سبھاکی کاروائی کو 30منٹ کے لئے ملتوی کردیاگیاتھا۔