آکلینڈ : نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن حال ہی میں نیٹ فلکس کی ڈوکیو سیریز ’لیوو ٹو لیڈ‘ کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل سے دور رہنیکی کوشش کرتی نظر آرہی ہیں۔پیر کو شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے پیش کی گئی سات حصّوں پر مبنی ایک نیٹ فلکس ڈوکیو سیریز ’لیوو ٹو لیڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ جیسنڈا آرڈرن کا شمار دنیا کے ان سات ’غیر معمولی رہنماؤں‘میں ہوتا ہے، جن کا ڈوکیو سیریز ’لیوو ٹو لیڈ‘ میں انٹرویو کیا گیا، یہ سیریز ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔جس کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے دفتر نے ان کے اس انٹرویو کے بارے میں ایک بیان جاری کیا اور وضاحت دی کہ وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ یہ ڈوکیو سیریز شاہی جوڑے نے پیش کی ہے۔جیسنڈا آرڈرن کے دفتر کی جانب سے یہ بیان میڈیا کے سوالات کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔