جیش محمد کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

   

نئی دہلی۔ 16 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے سرینگر سے جیش محمد کا مطلوب ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے ۔مبینہ دہشت گرد پر دو لاکھ روپے کا انعام کا اعلان تھا۔پولیس کے مطابق، بشیر احمد پوننو پیر کو سرینگر میں گرفتار کیا گیا ہے اور اسے دہلی لے جایا جائے گا ۔جموں و کشمیر کے سوپور کے رہائشی بشیر احمد پوننو کی چار سال سے زائد عرصے سے تلاش کی جا رہی تھی ۔ بشیر کو 2013 میں نچلی کورٹ نے بری کردیا تھا ۔ اس فیصلے کو 2014ء میں دہلی ہائی کورٹ نے الٹ دیا تھا ۔