جیل سے رہا مجرم نے کانسٹیبل کی بیوی کا گلا کاٹ دیا

   

کورونا وائرس سے بچانے جیل میں ہجوم میں کمی کے سبب رہا ئی ہوئی تھی
ناگپور۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹرا کے ناگپور میں ایک عہدیدار نے کہا کہ کورونا وائرس وباء کے پیش نظر جیلوں میں قیدیوں کے ہجوم کو کم کرنے کی کوشش کے ایک حصہ کے طور پر حال ہی رہا شدہ ایک عادی مجرم نے ہفتہ کو مبینہ طور پر ایک پولیس کانسٹیبل کی بیوی کو ہلاک کردیا۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ نوین گوٹا فوڈے نے کرائم برانچ کے ہیڈکانسٹیبل اشوک مولے کی بیوی سشیلا کا ہفتہ کو 10 بجے دن نندن وان علاقہ میں گلا کاٹ دیا۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ’گوٹا فوڈے کو کورونا وائرس وباء کے انسداد کیلئے کئے گئے اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ وہ سشیلا کے بیٹے سے ملاقات کرنا چاہتا تھا جو بچپن کے دوست تھے۔ سشیلا نے اس دوستی پر اعتراض کیا جس پر گوٹا فوڈے برہم ہوگیا‘۔