نیویارک :15 نومبر ( یو این آئی ) اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک چپ ساز کمپنی اینویڈیا کے سابق سی ای او جینسن ہوانگ کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے کہا ہیکہ اینویڈیا کو جینسن ہوانگ کے بغیر کئی اہم کاروباری معاہدوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتے ہیں۔ایکس پر جاری بیان میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ جینسن ہوانگ نے اینویڈیا کی سپلائی چین کو انتہائی مہارت سے سنبھالا تھا اور کمپنی کیکئی اہم کاروباری معاہدے ایسے ہوتے تھے جو کسی تحریری معاہدیکے بجائے براہ راست جینسن ہوانگ کے ساتھ زبانی وعدے اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر طے پاتے تھے۔جینسن ہوانگ کی تعریف کرتے ہوئے مسک کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں ان سیکسی پرزے کی جلد فراہمی کی زبانی درخواست کرتا تو وہ ہمیشہ اپنا وعدہ پورا کرتے تھے۔ اگرچہ ہم بعد میں خریداری کا باضابطہ آرڈر بھی تیار کرلیتے تھے، لیکن مجھے کبھی ایک لمحے کے لیے بھی یہ شک نہیں ہوا کہ وہ اپنا وعدہ پورا نہیں کریں گے۔اس سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کو فون کرکے انہیں اپنا عہدہ برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا تھا۔ یہ فون کال ہوانگ کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیے جانے سے صرف دو روز قبل کی گئی تھی۔ تاہم ان کے استعفے کے بعد ٹرمپ نے اینوڈیا کے نئے سی ای او کے لیے ایپل کے سابق سی ای او ٹم کْک کا نام بھی تجویز کردیا تھا۔خیال رہے کہ مبینہ چینی جاسوس کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل منظر عام پر ا?نے کے بعد امریکی کمپنی اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے 12 نومبر کو استعفیٰ دے دیا تھا۔
63 سالہ جینسن ہوانگ پر حالیہ دنوں میں ان رپورٹس کے بعد دباؤ مسلسل بڑھ رہا تھا جن میں انکشاف ہوا تھا کہ ان کے ایک ایسی چینی کاروباری خاتون کے ساتھ تعلقات تھے جس پر امریکی حکام کو چین کے لیے جاسوسی کرنیکا شبہ ہے۔ان کے جانے سے امریکی چپ برآمدی پالیسی پر بھی دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کیونکہ جینسن ہوانگ چینی مارکیٹ تک رسائی برقرار رکھنے کے حامی تھے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات بھی رہے ہیں۔برسوں تک اینویڈیا کو محض اعلیٰ درجے کے گرافکس کے شوقین گیمرز کے لیے جانا جاتا تھا، تاہم اس کی چپس کی بیک وقت بے شمار حساب کتاب کرنے کی صلاحیت نے انہیں مصنوعی ذہانت کی دوڑ کا ’ایندھن‘ اور ٹیکنالوجی پر غلبہ پانے کی امریکا و چین کی کشمکش کا ایک اسٹریٹجک ہدف بنا دیا۔ جینسن ہوانگ نے 1993 میں اس چپ ساز کمپنی اینویڈیا کی مشترکہ بنیاد رکھی تھی اور 33 سال تک اس کی قیادت کی۔ ان کی سربراہی میں اینویڈیا ترقی کرتے ہوئے دنیا کی بڑی اور اہم ترین کمپنیوں میں سے ایک بن گئی۔