’جیو نیوز ‘ کا کراچی سے لاپتہ صحافی 22 گھنٹے بعد واپس

   

کراچی ۔پاکستان کے ایک بڑے نشریاتی ادارے ‘جیو نیوز’ کے لاپتہ ہونے والے رپورٹر علی عمران سید 22 گھنٹے بعد کراچی میں گھر پہنچ گئے ہیں۔علی عمران سید نے 22 گھنٹے لاپتہ رہنے کے بعد اپنی اہلیہ سے رابطہ کیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے گھر پہنچ گئے ہیں۔جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید گزشتہ روز کراچی میں گھر کے قریب سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ علی عمران سید نے چند روز قبل ہی 19 اکتوبر کو کیپٹن صفدر کی کراچی کے ایک نجی ہوٹل سے گرفتاری کی فوٹیج حاصل کر کے اس پر خبر دی تھی۔