جیپ کی کھائی میں گرنے سے ایک بزرگ کی موت، تین زخمی

   

جگدلپور، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)چھتیس گڑھ کے دربھہ تھانہ علاقے کے جھیرم گھاٹی میں آج ایک جیپ کے بے قابوہوکر کھائی میں گرجانے سے ایک بزرگ کی موت ہوگئی اور تین لوگ زخمی ہوگئے۔پولس ذرائع نے بتایا کہ جگدلپور میں تونگپال جارہی ایک جیپ روڈ ڈوائڈر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ اس دوران 77 سالہ موسی جیپ کے نیچے آگیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں جیپ پر سوار کوندرام، دھرمند ر اور جیپ ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے وقت جیپ کی رفتار کافی تیز تھی۔ اس کے وجہ سے موڑ پر جیپ ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور یہ حادثہ ہوگیا۔