جیڈی میٹلہ میں گیس سلینڈر دھماکہ ،3 افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی ( سیاست نیوز) شہر کے جیڈی میٹلہ علاقہ میں منگل کی شام مشتبہ ایل پی جی سلینڈر دھماکہ ہوا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جیڈی میٹلہ کے رام ریڈی نگر کے ایک مکان میں گزشتہ چند ماہ سے جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے مقیم تھے، اسی مکان میں دھماکہ کا واقعہ پیش آیا۔ منگل کی شب مقامی عوام نے دھماکہ کی زوردار آواز سنی اور اپنے مکانوں سے باہر نکل گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔مزید تحقیقات جاری ہے۔