جیہ کے قد پر امیتابھ کا کے بی سی پر مزاحیہ ریمارک

   

٭ کون بنے گا کروڑپتی ۔11 کے ایک ایپی سوڈ کے دوران امیتابھ بچن ایک کھلاڑی کا تعارف کرایا اور انکشاف کیا کہ وہ عنقریب شادی کرنے والے ہیں اور انہوں نے اپنی دلہن اپنے قد کی مطابقت میں منتخب کی ہے۔ امیتابھ نے کہا کہ قد کے معاملہ میں وہ کچھ خاص مشورہ نہیں دے سکتے کیونکہ خود ان کے اور اہلیہ جیہ کے درمیان قد کا بہت فرق ہے۔ ’’ان باتوں کیلئے آج گھر میں شائد مجھے بیلن کا سامنا کرنا پڑے گا‘‘۔