اسمبلی میں تائیدی قرارداد اور کے سی آر کی تقریر کا حوالہ
حیدرآباد۔/20 جولائی، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے جی ایس ٹی کے خلاف ٹی آر ایس کے احتجاج کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ ٹوئٹر پر ریونت ریڈی نے جی ایس ٹی کی تائید میں تلنگانہ اسمبلی میں قرارداد کی منظوری اور چیف منسٹر کے سی آر کی تائید میں تقریر سے متعلق اخباری تراشے پیش کرتے ہوئے کے سی آر پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جی ایس ٹی بل کی تائید میں قرارداد منظور کی گئی تھی اور کے سی آر نے جی ایس ٹی کیلئے نریندر مودی کی بھرپور ستائش کی تھی لیکن آج جی ایس ٹی کی مخالفت کی جارہی ہے۔ انہوں نے موقف میں تبدیلی پر کے سی آر سے وضاحت طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے سبب دودھ اور دہی پر ٹیکس میں اضافہ ہوچکا ہے لیکن ریاستی حکومت نے جی ایس ٹی کونسل میں کوئی مخالفت نہیں کی۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ جی ایس ٹی کونسل میں اضافہ پر اعتراض نہ کرتے ہوئے آج جی ایس ٹی کی مخالفت کرنے کی کیا وجوہات ہیں۔ کے سی آر کو اس سلسلہ میں جواب دینا چاہیئے۔ر