حیدرآباد : کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر ریاستی الیکشن کمیشن گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو محفوظ بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹکنالوجی کے استعمال پر غور کررہا ہے۔ ریاستی الیکشن کمشنر سی پارتھا سارتھی نے بتایا کہ جیتنے والے امیدواروں کو سرٹیفکٹ بھی آن لائن فارورڈ کیا جائے گا۔ اِسی طرح نامزدگی کے ادخال سے متعلق تفصیلات وغیرہ بھی آن لائن ہوں گے۔ حصہ لینے والے امیدوار کو شخصی طور پر آکر ریٹرننگ آفیسر کے روبرو نامزدگی کے کاغذات پر صرف دستخط کرنی ہوگی۔ جی ایچ ایم سی عہدیداروں کے “-Te – Pole Software” پر ٹریننگ پروگرام کے اختتام پر اُنھوں نے یہ بات کہی۔