جی ایچ ایم سی سردار محل کا ٹیکس انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /18 اپریل (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو نے سردار محل جی ایچ ایم سی آفس میں رشوت کی رقم حاصل کرنے والے ٹیکس انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے بموجب معین الدین جو سرکل نمبر 5 سردار محل دفتر کا ٹیکس انسپکٹر ہے ۔ سنتوش نگر کے ساکن محمد عبدالرحمن سے ان کی ملکیت کے ریکارڈ کو تبدیل کرنے کیلئے 6 ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا جس پر عبدالرحمن نے اینٹی کرپشن بیورو سے شکایت درج کروائی تھی اور بیورو نے ایک جال بچھاکر معین الدین کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ رشوت کی رقم حاصل کررہا تھا ۔ ٹیکس انسپکٹر معین الدین کو اینٹی کرپشن بیورو نے گرفتار کرلیا اور اسے خصوصی عدالت انسداد رشوت ستانی میں پیش کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دیدیا ۔