گذشتہ سال کے بہ نسبت تا حال 304 کروڑ روپئے کی زائد وصولی ، ارلی برڈ اسکیم سے 741.35 کروڑ کی آمدنی
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : جائیداد ٹیکس کی وصولی میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ گذشتہ سال یکم اپریل سے 31 دسمبر تک 12.13 لاکھ افراد نے 1414 کروڑ روپئے کا ٹیکس عائد کیا ہے ۔ اسی مدت کے دوران گذشتہ سال 10.62 لاکھ افراد نے 1110 کروڑ روپئے ادا کئے ہیں ۔ گذشتہ سال کی بہ نسبت جاریہ سال 304 کروڑ روپئے کی زائد آمدنی ہوئی ہے ۔ عہدیداروں نے امید کا اظہار کیا کہ مالیاتی سال کے اختتام تک 2 ہزار کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصول ہونگے ۔ عہدیداروں کی جانب سے ٹریڈ لائسنس ، جائیدادیں ٹیکس کے بقایا جات کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے تمام ڈپٹی کمشنرس اور بل کلکٹرس کو روزانہ صبح 8 بجے تک ڈیوٹی پر رجوع ہونے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ساتھ ہی سکنڈ ہاف پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں پر 2 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ چھوٹے بڑے تمام تجارتی اداروں کیلئے ٹریڈ لائسنس کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ یکم جنوری سے نئی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے ۔ بروقت لائسنس حاصل نہ کرنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جاریہ مالیاتی سال ’ارلی برڈ اسکیم ‘ کے ذریعہ جی ایچ ایم سی کو 741.35 کرور روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے تمام عہدیداروں کا وقتا فوقتا اجلاس طلب کرکے جائیداد ٹیکس وصولی کے لیے جو نشانہ مختص کیا گیا اس کا جائزہ لیا ۔ گریٹر حیدرآباد میں جملہ 6 زونس ہیں جائیداد ٹیکس کی وصولی میں خیریت آباد زون سرفہرست ہے ۔ جہاں پر 369.85 کروڑ ایل بی نگر زون میں 205.6 کروڑ چارمینار زون میں 103 کروڑ شیر لنگم پلی زون میں 306.37 کروڑ کوکٹ پلی زون میں 231.17 کروڑ سکندرآباد زون میں 200.77 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں ۔ ن