جی ایچ ایم سی میں پرجاوانی پروگرام دوبارہ شروع

   

حیدرآباد۔8 جنوری(یواین آئی)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کا پرجاوانی پروگرام آج سے دوبارہ شروع ہوگیا ہے ۔ میئر گدوال وجے لکشمی نے ایل بی نگر زونل آفس میں پرجاوانی پروگرام میں حصہ لیا اور پہلی شکایت وصول کی۔ڈپٹی میئر ایم سری لتا شوبھن ریڈی نے سکندرآباد زونل آفس میں منعقدہ عوامی پروگرام میں شرکت کی اور شکایات وصول کیں۔ زونل کمشنرس، جی ایچ ایم سی،واٹربورڈ کے عہدیداروں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اورعوامی مسائل کی سماعت کی۔پرجاوانی پروگرام کے دوبارہ آغاز سے عوام کے مسائل کی یکسوئی میں سہولت ہوگی ۔