جی ایچ ایم سی نے 11,000 بلڈنگ پرمیشنس دیئے

   

حیدرآباد ۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے مالیاتی سال 2023-24ء میں جملہ 11,074 بلڈنگ پرمیشنس دیئے، جس سے کارپوریشن کو 1,107.29 کروڑ روپئے کا ریونیو حاصل ہوا۔ جی ایچ ایم سی کے مطابق 2,567 اکوپینسی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے جس سے منظوریوں کی جملہ تعداد 13641 ہوگئی۔ نیز اسٹریم لائینڈ اپلیکیشن پروسیسنگ کے باعث سنگل ونڈو سسٹم کے ذریعہ کئی بلڈنگس کیلئے منظوری دی گئی۔ ان میں زیادہ تر پرمیشنس 500 مربع میٹر تک پلاٹ سائز پر رہائشی عمارتوں کی تعمیر کیلئے فوری منظوری زمرہ کے تحت دیئے گئے۔