حیدرآباد ۔ 2 اپریل (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) مالیاتی سال 2021-22 کیلئے جائیداد ٹیکس وصولی کیلئے اس کے نشانہ پر پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے حالانکہ کارپوریشن نے 1,852 کروڑ روپئے کے جائیداد ٹیکس وصولی کا نشانہ مقرر کیا تھا لیکن اس نے صرف 1,495 کروڑ روپئے ہی وصول کرپائے ہیں۔ اس طرح اس 357 کروڑ روپئے کا بڑا فرق ہوا ہے حالانکہ کارپوریشن نے اس مقصد کیلئے اسپیشل ٹیمس تشکیل دیئے تھے اور ہر سرکل میں سنٹرس بھی قائم کئے پھر بھی ٹیکس کی وصولی کم ہوئی۔ تفصیلات بتاتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ کارپوریشن کے تمام چھ زونس میں خیریت آباد زون408 کروڑ روپئے ٹیکس وصولی کے ساتھ اس میں سرفہرست ہے۔ اس کے بعد سیری لنگم پلی زون میں 290 کروڑ روپئے، کوکٹ پلی زون میں 252.90 کروڑ روپئے، سکندرآباد زون میں 207.71 کروڑ ایل بی نگر زون میں 229.52 کروڑ اور چارمینار زون میں 102.16 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس کی وصولی ہوئی۔