جی سرینواس یادو حیدرآباد سے بی آر ایس کے امیدوار

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس سربراہ کے سی آر نے جی سرینواس یادو کو حیدرآباد لوک سبھا پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ بی آر ایس پارٹی نے ریاست میں تاحال 16 امیدواروں کا اعلان کردیا تھا ۔ پارٹی کے ارکان اسمبلی اور دیگر قائدین سے مشاورت کے بعد حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے امیدوار کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے ساتھ ہی بی آر ایس نے ریاست کے تمام 17 لوک سبھا حلقوں کے لیے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے بی سی طبقات کو 6 ٹکٹ ریڈی طبقہ کو 4 ویلما اور کمہ طبقہ کو ایک ایک نشست مختص کی گئی ہے ۔ پسماندہ طبقات کے لیے مختص حلقوں میں ایس سی ، ایس ٹی طبقات کو نمائندگی دی گئی ہے ۔۔ 2