جی 20 کانفرنس کا انعقاد ملک کیلئے فخر

   

حیدرآباد میں اجلاس ،مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کا خطاب

حیدرآباد ۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ جی 20 کانفرنس کی قیادت ہندوستان کیلئے قابل فخر ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی وجہ سے یہ اعزاز ملک کیلئے حاصل ہوا ہے۔ شہر کی ہوٹل تاج کرشنا میں اسٹارٹ اپ 20 انڈیا کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس کانفرنس میں جی 20 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔ اسٹارٹر کمپنیوں کی ترقی سرکاری و خانگی اداروں کے اسٹارٹ اپ کے درمیان تال میل پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی کشن ریڈی نے کہا کہ ہندوستان میں جی 20 کانفرنس کا انعقاد ملک کیلئے فخر کی بات ہے۔ مرکزی حکومت ’’ون ارتھ ون فیملی ون فیوچر انڈیا‘‘ کے فلسفہ پر کام کررہی ہے۔ اسٹاٹ اپ 20 انوویشن کے اجلاس کیلئے حیدرآباد کو مہمان نوازی کا بھی موقع ملا ہے جس پر بھی وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔ نوجوانوں میں جو صلاحیتیں ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ نئی نئی اختراع پر خصوصی توجہ دینے کی وجہ سے ملک میں اسٹارٹ اپ کمپنیاں تیزی سے کامیابی حاصل کررہی ہیں۔ کورونا بحران پر ہندوستان نے بخوبی قابو پایا ہے جس کی پڑوسی ممالک گواہ ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی کیلئے انقلابی فیصلے کررہی ہے۔ ان کیلئے اسپیشل فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔ مودی خصوصی ویژن کی وجہ سے ملک میں 7 سال کے دوران اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے درمیان صحتمندانہ مسابقت شروع ہوگئی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ن