جے این ٹی یو میں 15 مارچ کو میگا جاب فیر

   

حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) سالوکس اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کی جانب سے تلنگانہ اکیڈیمی فار اسکل اینڈ نالج (TASK) اور ڈیجیٹل ایمپلائمنٹ ایکس چینج آف تلنگانہ (DEET) کے اشتراک سے 15 اور 16 مارچ کو جے این ٹی یو ۔ حیدرآباد میں میگا جاب فیر منعقد ہوگا۔ اس جاب فیر میں تقریباً 150 کمپنیاں حصہ لیں گی۔ پی لکشمی، سی ای او، سالوکس نے کہاکہ ہم اُن خواتین کو زیادہ ملازمتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں جو اپنے جابس سے محروم ہوگئی ہیں اور پھر انڈسٹری میں واپس آنا چاہتی ہیں۔ رجسٹریشن کیلئے https://solvixskilldevelopment.com
ملاحظہ کریں۔