جے این ٹی یو کے تحت آج ٹی ایس ۔ ای سیٹ کا انعقاد

   

حیدرآباد 31 جولائی ( سیاست نیوز ) جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام کل پیر یکم اگسٹ کو تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس۔ ای سیٹ ) 2022 کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ کہا گیا ہے کہ انٹرنس ٹسٹ کیلئے جملہ 24,055 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا ہے جو ڈپلوما اور بی ایس سی ( ریاضی ) ہولڈرس کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس کے ذریعہ سال دوم بی ای / بی ٹیک اور فارمیسی کورسیس میں داخلے لئے جاسکتے ہیں۔یہ انٹرنس ٹسٹ دو سشن میںصبح 9 تا 12 بجے دو پہر اور سہ پہر 3 تا شام 6 بجے منعقد کیا جائے گا ۔ اس کیلئے جملہ 44 مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 40 مراکز تلنگانہ میں اور چار مراکز آندھرا پردیش میں ہیں۔