جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات ، لفٹ کی شاندار جیت

   

نئی دہلی : جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات ہوئے جس میں چار کے منجملہ تین عہدوں پر بائیں بازو کے طلبہ نے شاندار جیت کا مظاہرہ کیا جبکہ بی جے پی کی طلبہ ونگ اے بی وی پی کو شکست ہوئی۔ یونائیٹیڈ ۔ لفٹ الائنس جو آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن ، اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا ، ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن پر مشتمل تھا، نے شاندار مظاہرہ کیا۔ صدر دھننجے کو 3100 ،اومیش چندرا اجمیرا (اے بی وی پی) کو 2118 ووٹ ملے۔ نائب صدر اویجیت گھوش کو 2762، دیپیکا شرما(اے بی وی پی) کو 1848 ، جوائنٹ سکریٹری ساجد نے 3035 جبکہ گوند ڈانگی (اے بی وی پی) نے 2591 ووٹ حاصل کئے۔