جے این یو طلبہ پر حملہ، نواب محبوب عالم خان کی شدید مذمت، تعلیمی اداروں کو تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد: اتوار کی شب نئی دہلی میں واقع جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے کیمپس گھس بجرنگ دل اور اے بی وی پی کارکنوں نے طلبہ پر حملہ کردیا جس سے کئی طلبہ شدید زخمی ہوگئے۔ اس حملہ کی ہر گوشہ سے مذمت کی جارہی ہے۔ حیدرآباد کے انوار العلوم کالج کے منتظم نواب محبوب عالم خان نے اس کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس حملہ کے بعداور اترپردیش میں مدرسہ پر پولیس کی کارروائی سے ملک کے سارے تعلیمی ادارے دہشت کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے تمام تعلیمی ادارے بالخصوص مسلمانوں کے تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں اس لئے حکومت اس تعلق سے کاررائی کریں۔ انہوں نے جے این یو طلبہ پر حملہ کرنے والوں پر سخت کارروائی کریں۔