نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں گوشت پر تنازعہ کھڑا کرنے کے بعد اب یونیورسٹی کے باہر زعفرانی جھنڈے اور کئی پوسٹرس لگائے ہوئے ہیں جن پر ’’بھگوا جے این یو‘‘ لکھا ہے۔ جھنڈے اور پوسٹر جے این یو کے باہر اور بڑی گیٹ کے قریب سڑک پر لگائے گئے ہیں۔ حال ہی میں جے این یو میں رام نومی کے موقع پر بائیں بازو کی طلبہ تنظیم اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے درمیان تشدد ہوا تھا جس میں کئی طلبہ زخمی ہوئے۔ اس تشدد کے بعد آج جے این یو کے باہر یہ پوسٹر اور جھنڈے لگائے گئے ہیں۔ اس معاملہ پر ہندو سینا کے نائب صدر سرجیت یادو کا بیان بھی آیا ہے۔