جے این یو کے سابق طالب علم شرجیل امام کیخلاف ایف آئی آر درج

,

   

امپھال۔27جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) منی پور پولیس نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ایک سابق طالب علم شرجیل امام کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا ۔ جس میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران اشتعال انگیز بیان دیا تھا ۔ پولیس نے مملکت کے خلاف جنگ کی سازش کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ شرجیل امام نے 16جنوری کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تقریر کی تھی ۔پولیس نے شرجیل کے آبائی مکانپر دھاوا کیا گیا ،جہاں شرجیل موجود نہیں تھا لیکن پولیس نے دو رشتہ داروں و ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔