حاجی پور کی طالبات کو بس کی سہولت

   

حیدرآباد 6 جنوری (سیاست نیوز) میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں بعض اوقات سرکاری محکمہ جات میں ہلچل مچادیتی ہیں اور عہدیدار اس پر فوری ردعمل کا اظہار بھی کرتے ہیں اور مسائل کی یکسوئی کے لئے سرگرم بھی ہوجاتے ہیں۔ دوسرے اخبارات کے ساتھ روزنامہ سیاست نے بھی حاجی پور کے 16 طالبات کی داستان پیش کی تھی جو حصول تعلیم کے لئے روزانہ تین کیلو میٹر تک پیدل سفر کرتی ہیں۔ پیدل چلنے کے دوران انھیں منچلے لڑکوں کے ذریعہ ستایا جاتا ہے۔ وعدے کے تین سال مکمل ہونے کے باوجود گاؤں کی طالبات کو آر ٹی سی بس کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ جیسے ہی خبر شائع ہوئی آر ٹی سی دو ڈپوز کے منیجرس سدھاکر اور لکشما ریڈی حاجی پور ضلع یدادری بھونگیر پہونچ گئے۔ گاؤں کے علاوہ ماڈل اسکول کا دورہ کیا اور طالبات کے لئے خصوصی بس چلانے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ شی ٹیم کا ایک وفد سرکل انسپکٹر ماروتی کی قیادت میں حاجی پور پہونچ گیا۔ ماڈل اسکول پہونچ کر طالبات اور ٹیچرس سے ملاقات کی اور لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوانوں کی گاڑیوں کے نمبرات کو نوٹ کرکے دیں۔ اس کے علاوہ حاجی پور گاؤں سے ماڈل اسکول تک پولیس پٹرولنگ کرنے اور خصوصی نظر رکھنے کا طالبات کو بھروسہ دلاتے ہوئے کچھ بھی شکایت ہونے پر ڈائیل 100 کو فون کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ ن