حافظ بابانگر میں کپڑوں کی دوکانات میں آتشزدگی

   

حیدرآباد ۔ 8اگست ( سیاست نیوز) شہر کے حافظ بابا نگر میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں دوکانات جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ ساز ڈیزائنر اور اس سے متصل دوکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ تاہم اس میں واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق برقی ہائی ٹنشن تار کے سبب یہ حادثہ پیش آیا جو ایک آٹو رکشہ پر گرنے کے بعد ساز ڈیزائنر کے بورڈ کو اپنی زد میں لے لیا اور اس سے قبل کے فائر انجن گاڑیاں پہنچ کر آگ کو قابو میں کرتیں آگ نے ساز ڈیزائنر اور اس سے متصل دوکان کوا پنی لپیٹ میں لے لیا ۔ع