حالات بے قابو ہونے سے قبل قومی حکومت کی تشکیل عمل میں لائیں۔ کاٹجو

,

   

حیدرآباد۔سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج مارکنڈے کاٹجو نے چہارشنبہ کے روز کرونا وائرس کی وجہہ سے حالات بے قابو ہونے سے قبل فوری عمل کے ساتھ ایک قومی حکومت مرکز میں تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور راہول گاندھی کو بھی اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں ٹیگ کیاہے۔

ایک قومی حکومت کی ملک میں ضرورت کے موجودہ حالات کا احساس کرتے ہوئے جسٹس کاٹجو اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا ”ملک کے موجودہ حالات کے پس منظر میں جو کرونا وائرس کی وباء کی وجہہ سے ہے‘ میری رائے میں ایک قومی حکومت فوری طور پر تشکیل دینے کی ضرورت ہے“۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ مذکورہ حکومت میں تمام سیاسی جماعتوں کے لوگوں کے ساتھ سائنس داں‘ تکنیکی لوگ‘ اور انتظامیہ ماہرین کو شامل کیاجائے۔

اس با ت کادعوی کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ مسئلے بی جے پی کو اکیلے حل کرنے میں مشکل پیش ائے گی‘ کاٹجو نے مشورہ دیا کہ مسٹر مودی بطور وزیراعظم برقراررہیں‘ اپوزیشن لیڈر کو ڈپٹی چیف منسٹر بنایاجائے“۔

انہوں نے اس کے لئے جب انگلینڈ میں نازی جرمنی کا خطرہ بڑھاتھا اس وقت 1940مئی کے دوران اپوزیشن لیبر پارٹی پھر کنزرویٹیو پارٹی دونوں کے ممبرس پر مشتمل وزیراعظم ونسٹن چرچل کی جانب سے تشکیل دی گئی کابینہ کی مثال پیش کی ہے