حاملہ خواتین کیلئے آئندہ ماہ سے ’ کے سی آر نیوٹریشنل کٹس ‘

   

ریاست کے 9 اضلاع میں تقسیم کا آغاز ہوگا
حیدرآباد 13 اگسٹ ( سیاست نیوز ) ماں اور بچہ کی صحت پر خاص توجہ جاری رکھتے ہوئے حکومت تلنگانہ سے ریاست بھر میں آئندہ مہینے کے سی آر نیوٹریشنل کٹس کا آغاز کیا جائیگا ۔ یہ کٹس تمام سرکاری دواخانوں میں حاملہ خواتین کو دی جائینگی ۔ کے سی آر نیوٹریشنل کٹس کا مقصد حاملہ خواتین کو تغذیہ بخش صحت فراہم کرنا ہے ۔ خاص طور پر جو خواتین خون کی کمی سے متاثر ہیں انہیں کٹ سے کافی مدد مل سکتی ہے ۔ کہا گیا کہ عادل آباد ‘ بھدرادری کتہ گوڑم ‘ جئے شنکر بھوپال پلی ‘ جوگولامبا گدوال ‘ کاماریڈی ‘ کمارم بھیم آصف آباد ‘ ملگ ‘ ناگرکرنول اور وقار آباد اضلاع میں آئندہ مہینے کے سی آر نیوٹریشنل کٹس کا افتتاح کیا جائیگا ۔ چونکہ ان اضلاع میں حاملہ خواتین خون کی کمی کا مسئلہ زیادہ درپیش ہوتا ہے اس لئے ان میں اس اسکیم کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کے سی آر نیوٹریشنل کٹس سے جملہ دیڑھ لاکھ حاملہ خواتین کا فائدہ ہوگا ۔ ہر نیوٹریشنل کٹ پر حکومت کو دو ہزار روپئے کا خرچ کرنا پڑیگا اور سرکاری دواخانوں میں باقاعدہ چیک اپس کے موقع پر دو مرتبہ یہ کٹس فراہم کی جائیں گی ۔ اس کٹ میں دو کیلو تغذایہ بخش مکس پاوڈر ‘ دو بوتلیں ‘ ایک کیلو کھجور ‘ آئرن ٹانک کی تین بوتلیں اور 500 گرام گھی شامل رہیگا ۔ کٹس میںپروٹینس ‘ منرلس اور وٹامنس کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا جس کے ذریعہ خواتین میں خون کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے اور حاملہ خواتین میں ہیموگلوبن کی شرح میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے یہ بات بتائی ۔ حکومت سے حاملہ خواتین میں جون 2017 – 18 سے کے سی آر کٹس کی تقسیم کی جا رہی ہے اور اب تک جملہ 13.30 لاکھ کے سی آر کٹس تقسیم کی جاچکی ہیں۔ اس پر حکومت کی جانب سے جملہ 1200 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کٹس کی بدولت حالیہ عرصہ میں سرکاری دواخانوں میں زچگیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہ تعداد 30 فیصد سے 66.8 فیصد ہوگئی ہے ۔ حکومت کے اقدامات سے سرکاری دواخانوں میںآپریشن سے زچگیوں کا تناسب بھی کم ہوگیا ہے ۔ ن