حیدرآباد8مارچ ( سیاست نیوز ) کرناٹک پولیس نے حجاب تنازعہ پر ایک متنازعہ بیان دینے والے کرناٹک کانگریس کے لیڈر مکرم خان کو حیدرآباد میں گرفتار کرلیا ۔ مکرم خان نے حجاب تنازعہ پر جاری احتجاج کے دوران کچھ بیانات دئے تھے جو وائرل ہوگئے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ حجاب پہننے والی طالبات کی مخالفت کرنے والوں کے ٹکڑے کردئے جائیں گے ۔ مکرم خان کو گلبربہ پولیس نے گرفتاری کے بعد خانگی دواخانہ میں شریک کردیا ۔