حجاب سے متعلق تنازع پر پارلیمنٹ میں بیان دے حکومت: ادھیر رنجن چودھری

   

نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے منگل کو کرناٹک کے کچھ تعلیمی اداروں میں حجاب کا مسئلہ ایوان میں اٹھایا اور کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں اس بارے میں بیان دینا چاہئے۔انہوں نے ایوان وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا۔ہم ایوان کے اندر ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کی بات کرتے ہیں لیکن ملک میں بعض مقامات پر مذہب کی بنیاد پر گھناؤنا اقدام کیا جا رہا ہے جو کہ درست نہیں۔بہت سے ہندو تلک پہنتے ہیں، بہت سی مسلم خواتین حجاب پہنتی ہیں،کرناٹک اور کچھ دوسری جگہوں پر حجاب پہننے والی مسلم خواتین کو روکا جا رہا ہے،مختلف مذاہب کے درمیان دراڑ پیدا ہو رہی ہے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کو اس معاملے میں ایوان میں بیان دینا چاہئے