حجاب معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو درخواست گزار طلباء نے قرار دیا ‘ناانصافی’

   

حجاب کیس سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر درخواست دائر کرنے والی پانچ مسلم طالبات نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ حجاب پہننا اسلام کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔ ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’’طلبہ یونیفارم پہننے سے انکار نہیں کر سکتے‘‘۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے مسلم لڑکیوں کی رٹ پٹیشن کو خارج کر دیا، جس میں انہوں نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کی اجازت مانگی تھی۔ درخواست دائر کرنے والی طالبات میں سے ایک عالیہ نے کہا، ‘ہم حجاب چاہتے ہیں، اس کے بغیر ہم کالج نہیں جائیں گے۔’ انہوں نے کہا، ‘یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔