حجاب پرتنازعہ غیرضروری اورمداخلت بے معنی،وزیراعلیٰ نتیش کمار نے دیا بیان،بہارمیں ہم کوئی دخل اندازی نہیں کرتے

   

کرناٹک سے شروع ہوئے حجاب تنازعہ پرجم کرسیاست جاری ہے۔اس معاملے کوبڑھایاجارہاہے۔ہرکوئی اپنی روٹی سینکنے پرلگ گیاہے۔مجلس اوربی جے پی کے درمیان بیان بازی کامقابلہ ہے۔دونوں مل کراسے انتخابی ایشوبنانے میں لگی ہیں۔اب اس میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے بیان دیاہے۔تیش کمار نے ملک میں جاری حجاب تنازعہ کو مکمل طور پر بے معنی قرار دیا ہے۔ بہار کی مثال دیتے ہوئے نتیش کمارنے کہا ہے کہ ریاست کے اسکولوں میں سبھی ایک جیسے کپڑے پہنتے ہیں، لیکن اگر کوئی لڑکی حجاب پہنتی ہے یا لڑکا اپنے ماتھے پر چندن لگاتا ہے، تو اس میں کیا ہوسکتا ہے؟نتیش کمارنے کہاہے کہ حجاب تنازعہ بے فائدہ ہے، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ بہار کے اسکول میں تو سب ایک ہی قسم کا پہنتے ہیں، لیکن اگر کوئی سر پر حجاب یا ماتھے پر چندن لگاتا ہے تو اس کا کیا کیا جائے، ایک طریقہ ہے اور اس میں کسی کو دخل نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہاہے کہ حجاب کا تنازعہ ہماری نظر میں کوئی خاص بات نہیں ہے۔ کچھ لوگوں کے جینے کا اپنا انداز ہوتا ہے۔ ہم اس میں مداخلت نہیں کرتے ہیں۔