حجاب پر پابندی کیخلاف غیرمسلم ٹیچرس کا باحجاب احتجاج

,

   

اسٹاکہوم۔ /17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)سویڈن میں ایک اسکول کی غیرمسلم ٹیچرس نے حجاب پر پابندی کے خلاف باحجاب ہوکر احتجاج کیا ۔پرائمری اسکولس اور پری اسکولس میں حجاب پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اس کے احتجاج میں غیرمسلم ٹیچرس نے باحجاب ہوکر کام پر پہونچے ۔ یہ ٹیچر میرت نے کہا کہ مسلم طلباء ہمیں حجاب میں دیکھ کر بہت ہی خوش ہوگئے ۔ انہیں محسوس ہوا کہ ہم ان کی تائیدکررہے ہیں ۔