حجاب پر کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ اسلامی تعلیمات اور ہندوستانی دستور کے خلاف:مولانا ارشد مدنی

   

صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حجاب کے سلسلہ میں دیےگئے فیصلہ پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کا فیصلہ حجاب کے سلسلہ میں اسلامی تعلیمات اور شرعی حکم کے مطابق نہیں ہے ، جو احکام فرض یا واجب ہوتے ہیں وہ ضروری ہوتے ہیں ، ان کی خلاف ورزی کرنا گناہ ہے ، اس لحاظ سے حجاب ایک ضروری حکم ہے ، اگر کوئی اس پر عمل نہ کرے تو اسلام سے خارج نہیں ہوتاہے ، لیکن وہ گنہگارہوکر اللہ کے عذاب اور جہنم کا مستحق ہوتاہے ضرورہوتاہے ، اس وجہ سے یہ کہنا پردہ اسلام کا لازمی جزنہیں ہے شرعاغلط ہے ، یہ لوگ ضروری کامطلب یہ سمجھ رہے ہیں کہ جو آدمی اس کا حکم نہیں مانے گا، وہ اسلام سے خارج ہوجائے گا، حالانکہ ایسانہیں ہے ، اگر واجب اورفرض ہے تو ضروری ہے اس کے نہ کرنے پر کل قیامت کے دن اللہ کے عذاب کا مستحق ہوگا، مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ مسلمان اپنی کوتاہی اور غفلت کی وجہ سے نماز نہیں پڑھتے ، روزہ نہیں رکھتے تواس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نمازاورروزہ لازم اورضروری نہیں ہے