حجاب پہنے ہوئے کھلاڑی کو والی بال میچ سے امریکہ میں نااہل قراردے کر ہٹادیاگیا

,

   

اس کیس بک میں یہ قانون کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے۔ یہ صرف حجاب پہنے والوں کوباہر کرنے کے لئے ہے۔ میرے حجاب پہننے کے لئے کیوں منظوری کی ضرورت ہے جبکہ یہ میرے مذہب کاحصہ ہے

نیویارک۔ ایک میاچ کے دوران امریکہ میں والی بال کی ایک ہائی اسکول کھلاڑی کو محض حجاب کی وجہہ سے نااہل قراردے کر ہٹانے کاواقعہ پیش آیاہے۔

سی این این کی رپورٹ کے بموجب ناش ویلا میں والور کولی گیٹ پیریپ کے نجاح عقیل 15ستمبر کے روز ایک میاچ کی تیاری کررہی تھیں جب ان کے کوچ نے انہیں کہاکہ حجاب کے لئے ایک ریفری انہیں کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

کیس بک کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ ریفری نے کہاکہ نجاح کو سر پر حجاب رکھنے کے لئے ٹینسی سکنڈری اسکول اتھلیٹک اسوسیشن سے ایک اجازت لینا چاہئے۔ نجاح جس کے پاس یاتو حجاب اتارنا یا پھر میاچ سے باہر رہنے کا انتخاب تھا۔

بدقسمتی سے وہ میاچ سے باہر نکل گئیں۔نجاح نے سی این این کو بتایاکہ ”میں غصہ میں تھے اور غمزدہ کے ساتھ حیران بھی تھی کیونکہ میں نے اس سے قبل ایسے کسی قانون کے متعلق نہیں سنا تھا۔

اس کیس بک میں یہ قانون کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے۔

یہ صرف حجاب پہنے والوں کوباہر کرنے کے لئے ہے۔ میرے حجاب پہننے کے لئے کیوں منظوری کی ضرورت ہے جبکہ یہ میرے مذہب کاحصہ ہے“۔

تاہم این ایف ایس ایچ ڈائرکٹر نیہاؤف کے مطابق یوایس ہائی اسکول اسپورٹس میں زیادہ تر مسابقتی قواعد‘ یونیفارم گائیڈ لائنس میں سختی نہیں ہے ریاستیں اس سے مستثیٰ بھی ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے سی این این کو بتایاکہ”حجاب پہننے پر اس کم عمر لڑکی کو میاچ سے باہر کرنے پر ہم رنجیدہ ہیں اوراس لڑکی سے معافی مانگتے ہیں“