حجاب کیس ، خصوصی عدالت کا آج فیصلہ

,

   

بنگلورو :کرناٹک ہائی کور ٹ کی خصوصی بنچ کل یعنی 15 مارچ 2022 کی صبح 10.30 بجے حجاب کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ جس کے لیے سبھی ابھی سے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ 25 فروری 2022 کو تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی مختلف عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔اس دن کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب کیس کی سماعت دوپہر 2:30 بجے دوبارہ شروع ہوئی تھی۔ درخواست گزاروں کے وکیل وائی ایچ میوچالا نے دلیل دی تھی کہ ہیڈ سکارف کپڑے کا ایک ٹکڑا ہے، جس سے سر کو ڈھانپا جاتا ہے نہ کہ چہرے کو، انہوں نے مزید کہا کہ اسے استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔درخواست گزاروں کے وکیل وائی ایچ میوچالا نے کہا کہ کالج کے لیے ہمیں ایسا کرنے سے روکنا درست نہیں ہے۔ کل طلبا کی طرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے تمام وکیلوں سے کہا تھا کہ وہ جمعے تک اپنی عرضیاں ختم کر لیں اور اگر عرضیاں ختم ہو جاتی ہیں تو اس کے بعد فیصلہ محفوظ رکھنے کا امکان ہے۔دریں اثنا جمعرات (24 فروری 2022) کو سماعت کے دس ویں دن تین ججوں کی بنچ نے ان وکلا کے دلائل کو سنا جنہوں نے حجاب کے حق کے لیے سخت دباؤ ڈالا۔ سینئر وکیل اے ایم ڈار ان لڑکیوں کے وکیل ہیں۔ جنہیں حجاب پہننے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے، انھوں نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک وسیع دلیل پیش کی۔

حجاب فیصلہ کے پیش نظر بنگلور
میں امتناعی احکام
بنگلورو : حجاب کے معاملہ میں کرناٹک ہائیکورٹ کے منگل کو فیصلے کے پیش نظر بنگلور پولیس کمشنر کمل پنتھ نے پیر کو امتناعی احکام جاری کرتے ہوئے 15 اور 21مارچ کے درمیان 7یوم کیلئے شہر کے کسی بھی عام مقام پر اجتماع ،احتجاج نیز کسی بھی نوعیت کے جشن پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ریاستی حکومت نے منگل کو اسکولس بند رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ شہر میں امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے امتناعی احکام نافذ کرنے کو مناسب سمجھا گیاہے ۔ ریاستی حکومت نے بھی ضروری احکام جاری کئے۔