حجاج کرام کے آخری قافلہ کی بھی واپسی جناب محمد سلیم نے 374 حجاج کرام کا کیا استقبال

   

شمس آباد۔ /6اگسٹ، ( سیاست نیوز) شمس آباد ایر پورٹ پر حجاج کرام کے آخری قافلہ کی آج رات واپسی ہوئی ہے۔ حجاج کرام کا استقبال جناب محمد سلیم چیرمین حج کمیٹی نے کیا۔ تلنگانہ و آندھرا کے حجاج کرام کا یہ نواں قافلہ تھا۔ جناب محمد سلیم نے بتایا کہ تمام حجاج کرام فریضہ حج کی تکمیل کے بعد بحفاظت اپنے وطن واپس ہوئے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کو تمام سہولیات مہیا کرنے پر انہوں نے سعودی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے بھی حجاج کرام کو تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ جناب محمد سلیم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ انہیں حجاج کرام کی خدمت کا موقع فراہم ہوا ہے۔ آئندہ سال بھی حجاج کرام کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سعودی ایر لائنس، جی ایم آر عہدیداروں، کسٹمس، ایمیگریشن، سی آئی ایس ایف عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا۔ حجاج کرام کو نہ تو سفر میں اور نہ ہی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کوئی پریشانی ہوئی۔ چیرمین حج کمیٹی نے حجاج کرام کو زم زم کے پانچ لیٹر کے کیان حوالے کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔