حیدرآباد۔/20 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2024 کیلئے آن لائن درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کردی ہے۔ ابتداء میں 4 تا 20 ڈسمبر آن لائن درخواستوں کے ادخال کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ وزارت اقلیتی امور کی سفارش پر حج کمیٹی آف انڈیا نے تاریخ میں توسیع کی ہے۔ حج کے خواہشمند افراد کے پاس 15 جنوری 2024 سے قبل جاری کردہ انٹرنیشنل پاسپورٹ ہونا چاہیئے جس کی مدت 31 جنوری 2025 ہو۔ حج درخواست فارم حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹhttps://hajcommittee.gov.in پر داخل کی جاسکتی ہیں۔ چیف ایگزیکیٹو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا لیاقت علی آفاقی نے درخواست گذاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ درخواست فارم پر کرنے سے قبل حج گائیڈ لائنس کا مطالعہ کریں۔ر