حج 2019ء: فلائٹ چھوٹ گئی تو مزید 25ہزار روپے دینے ہوں گے۔

,

   

نئی دہلی: حج 2019ء کے لئے پروازیں 4جولائی سے شروع ہورہی ہیں۔ دہلی، گوہاٹی اور سری نگر سے پروازیں 4جولائی سے شروع ہوں گی۔ جبکہ حیدرآباد سے 18جولائی کو پہلی پرواز اڑان بھرے گی۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے تمام دو لاکھ ہندوستانی عازمین حج کی روانگی کیلئے گائیڈ لائن جاری کردیا ہے تاکہ سفر میں انہیں کوئی پریشانی درپیش نہ ہوں۔ عازمین حج مزید تفصیلات حج کمیٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

دو دن قبل اپنی روانگی کی تاریخ کا آ ن لائن رجسٹریشن کرواسکیں گے اور کنفرم ہونے پر فلائٹ کی روانگی سے چوبیس گھنٹے قبل رقم کی ادائیگی سمیت مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ اپنے روانگی پوائنٹ پر جانے کی اطلاع دیں گے۔ ان تمام کارروائی کے باوجود اگر کسی عازم کی فلائٹ چھوٹ جاتی ہے تو انہیں اسی شرط پر دوسری فلائٹ سے روانہ کیا جائے گا جب اس میں نشست دستیاب ہو۔ او ر اس کیلئے مزید پچیس ہزار روپے اضافہ رقم ادا کرنا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے 21امبارکیشن سے پانچ سو سے زیادہ پروازوں کے ذریعہ دو لاکھ ہندوستانی عازمین رواں سال حج بیت اللہ کے سفر پر روانہ ہوں گے۔

ان عازمین میں ایک لاکھ چالیس ہزار حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے او رساٹھ ہزار عازمین حج خانگی ٹور آپریٹرس کی ذریعہ سے سفر پر جائیں گے۔ مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی پہل پر اس بار شفافیت اور عازمین کی سہولت کیلئے حج گروپ منتظمین کا پورٹل haj.nic.in بھی بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستانی عازمین کو حج امور سے متعلق جان کاری مہیا کروانے کے ساتھ حج بیت اللہ کے عمل کے سفر کو آسان بنانا ہے۔