نئی دہلی: حج 2024 کے انتظامات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کے لئے دہلی حکومت کے محکمہ ریونیو کے سینئر افسران اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے اراکین نازیہ دانش، محمد سعد اور حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی نے آج میٹنگ کی ۔اس میٹنگ کا مقصد حج 2024 کی تیاریوں اور حج کے انتظام و انصرام کا جائزہ لینا تھا تاکہ عازمین حج کو بہتر سے بہتر سولتیں فراہم کرائی جاسکیں۔واضح رہیکہ حج 2023ء کے بہترین انتظامات کی دنیا کے تمام مسلمانوں نے ستائش کی تھی اور امید کی جارہی ہیکہ 2024ء بھی عازمین حج کیلئے آرام دہ ثابت ہوگا۔